سری نگر+جموں(کے پی آئی) ضلع کٹھوعہ میں فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پولیس کا ایک افسر اور ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا ہے ۔ پولیس نے دعوی کیاکہ یہ واقعہ گزشتہ رات کٹھوعہ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے احاطے میں بھارتی پولیس اور حملہ آووروںکے ایک گروپ کے درمیان پیش آیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور جس کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی۔ جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کشمیر میں لوگوںکو بغیر کسی تفتیش کے جیل میں ڈالنے کا عمل اب پورے بھارت میں پھیل گیا ہے ۔ جموں و کشمیر ایک لیبارٹری ہے، جہاں نئے نئے تجربے کئے جاتے ہیں اور بعد میں ان ہی منصوبوں کو بھارت میں نافذ کیا جاتا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمامیر واعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے نے کہا ہے کہ کشمیر کی روایتی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو مکدر کرنے کی کسی بھی کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گاآستانہ عالیہ دستگیر صاحب سرائے بالا لال چوک میں حضرت علی کی یوم شہادت کے سلسلے میں منعقدہ مجلس وعظ و تبلیغ سے خطاب کرتے ہوئے، میرواعظ نے کہا کہ ہماری مساجد، درسگاہیں، خانقاہیں اور امام باڑے مسلکی منافرت کے بجائے، مسلکی اتحاد کے تبلیغ کے لیے بروئے کار لائے جانے چاہئے۔ بھارتی فضائیہ نے جنوبی کشمیر میں رات کے وقت ہنگامی لینڈنگ کی مشق کی ہے ۔ ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑہ میں سرینگر جموں ہائی وے پررات کو مشق کی گئی ۔بھارتی فضائیہ نے سرینگر جموں شاہراہ پر 3.5کلومیٹر طویل ہنگامی لینڈنگ اسٹرپ پر رات کے وقت آزمائشی مشق کی۔