اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ارسا نے پانی کے ممکنہ بحران کی وجہ واپڈا کی مبینہ نااہلی، کم برف باری اور بڑی مقدار میں پانی چوری کو قرار دے دیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ رواں موسم گرما میں پانی کا شارٹ فال چالیس فیصد تک جا سکتا ہے۔ نہری پانی کے شدید بحران کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ اجلاس میں بریفنگ سے متعلق ذرائع ارسا نے کہا کہ واپڈا تربیلا ڈیم پر توسیعی منصوبوں پر بروقت تعمیری کام مکمل نہیں کر سکا۔ ٹی فائیو منصوبے کی تعمیر میں تاخیر سے 85 ہزار کیوسک پانی کا اخراج نہیں ہو سکے گا۔ ذرائع ارسا کے مطابق ٹی فور منصوبے کی غلط ڈیزائننگ سے تیس ہزار کیوسک پانی کا اخراج نہیں ہو سکے گا۔
موسم گرما، نہری پانی کا شارٹ فال 40 فیصد ہونے کا خدشہ : ارسا
Apr 04, 2024