بھٹو کی 45 ویں برسی آج: انکا نعرہ مشعل راہ‘  ترقی کیلئے جدوجہد کریں گے‘ زرداری‘ بلاول 

Apr 04, 2024

لاہور‘ اسلام آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 45ویں برسی آج 4 اپریل کو منائی جائے گی۔ اپنے پیغام میں صدر آصف زرداری نے کہا بھٹو کا عدالتی قتل دراصل پاکستان کی آزادی‘ خود مختاری کیخلاف گھناؤنی سازش تھی۔ اب اسی مشن کے نگہبان بلاول ہیں۔ پاکستان کی ترقی کیلئے جدوجہد کریں گے۔ فریال تالپور  نے کہا بھٹو نے عوام کو ان کے جمہوری حقوق کا شعور دیا۔ بھٹو کا نعرہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں، ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا اس المناک عدالتی قتل سے 45 برس بعد سامنے آنے والا اعتراف پاکستانی عوام کے دل اور تاریخ کے فیصلے کا عکاس ہے۔

مزیدخبریں