ڈسکہ (نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی) مکان کی چھت گرنے سے بھائی اور بہن جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں‘ باپ اور بیٹی شدید زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں وڈالہ سندھواں کا لقمان، اس کی بیوی کرن اور بچے چھ سالہ عرواہ ‘چار سالہ ولی محمد اور بیٹی حریم کے ہمراہ کمرہ میں سویا ہوا تھا کہ کمرہ کی بالوں کی چھت بوسیدہ ہونے سے گرگئی جس کے ملبے تلے سب دب گئے۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں لقمان‘ کرن‘ حریم‘ عرواہ اور ولی محمد کو باہر نکالا اور طبی امدادکیلئے سول ہسپتال گوجرانوالہ لے گئے جہاں چھ سالہ عرواہ اور چار سالہ ولی محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔