ایرانی سفارتخانے پر حملے کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی مزید پھیل سکتی ہے، اقوام متحدہ

Apr 04, 2024

نیو یارک(آئی این پی)اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ  نے کہا  ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے گوتریش  سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔دوجارچ نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اپنے رابطے جاری رکھیں گے کیونکہ ہمیں سخت تشویش ہے کہ خطے میں موجودہ کشیدگی کہیں زیادہ وسیع  علاقے تک پھیل جائے گی۔

مزیدخبریں