فیصل آباد: 10خواتین اغوا‘ بچوں کیلئے کپڑے خرید کر دینے کے بہانے بیوہ سے زیادتی 

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اوباش نے بچوں کے کپڑے دلوانے کے بہانے بیوہ کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھلوال کے رہائشی ارسلان نے مرضی پورہ کی رہائشی بیوہ کو فون کر کے کہا کہ تمھارے بچوں کو عید کے کپڑے لے کر دینے ہیں تم لاری اڈا آ جاؤ، وہ لاری اڈا پہنچی تو ملزم کھانا کھانے کے بہانے مقامی ہوٹل کے کمرے میں لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا۔ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ دریں اثناء مختلف علاقوں سے  لڑکیوں سمیت دس خواتین کو اغوا کر لیا گیا۔ غلام محمد آباد کے علاقوں جواد کلب چوک سے ایک شخص کی بیوی اور سلیمانیہ کالونی سے خاتون، تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ جی ٹی ایس چوک سے لڑکے‘ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ شکیل پارک سے لڑکی‘ تھانہ بلوچنی کے علاقہ 97 ر ب سے لڑکی‘ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 276 ر ب سے لڑکی اور تھانہ روشن والا کے علاقہ 253 ر ب سے عمر کے والد ایوب جبکہ تھانہ بلوچنی کے علاقہ 63 ر ب سے صدام وغیرہ تین ملزم لڑکی‘ تھانہ صدر کے علاقہ 228 ر ب سے مجاہد وغیرہ پانچ ملزم لڑکی اور تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266 ر ب سے قاسم رفیق وغیرہ تین ملزم خاتون کو اغوا کر کے لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن