کراچی (آئی این پی ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شراب پینے والے مسلمان کو فوری گرفتار کیا جائے، مسلمانوں کو شراب بیچنے والے کی دکان سیل کی جائے،گورنر ہاوس میں مدینہ کی ریاست کے اصولوں کو اپنایا جائیگا، گورنر ہاوس کے اکائونٹس کو سود سے پاک کیا جائیگا، 5 وقت نماز کی پابندی کی جائیگی۔ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں ہم نیاز اسٹیڈیم میں 2 لاکھ سے زائد لوگوں کا آئی ٹی ٹیسٹ لینے جارہے ہیں، 2 لاکھ میں سے 50 ہزار لوگوں کے لئے آئی ٹی یونیورسٹی کا انتطام اور اہتمام کررہے ہیں۔ گورنر سندھ نے تشویش کا اظہار کیا کہ اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہورہا ہے، صوبے میں کچے کے ڈاکوں کا اثر بھی بڑھ رہا ہے، پرسوں میں نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف بیان دیا تو جواب آیا کہ اپنے کام سے کام رکھیں، جو لوگ موبائل چھینتے ہیں وہ نشے میں ہوتے ہیں اور مارنے میں ایک سیکنڈ نہیں لگاتے۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ گورنر ہاوس میں مدینہ کی ریاست کے اصولوں کو اپنایا جائیگا، گورنر ہاوس کے اکائونٹس کو سود سے پاک کیا جائیگا، 5 وقت نماز کی پابندی کی جائیگی، عمران خان کے دعووں کو اس صوبے اور گورنرہاوس میں نافذ ہوتا دیکھیں گے، لوگوں کو آئی ٹی کی تعلیم بھی دی جارہی ہے۔ گورنر سندھ نے زور دیا کہ کسی مسلمان کو شراب لیتے دیکھا جائے تو اسے فوری گرفتار کیا جائے، مسلمانوں کو شراب بیچنے والے کی دکان سیل کی جائے۔
شراب پینے والے مسلم شہری کو فوری گرفتار کیا جائے، گورنر سندھ
Apr 04, 2024