اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن سے افغانستان کیلئے برطانوی ناظم الامور نے ملاقات کی ۔دو طرفہ دلچسپی کے امور اور پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات اسلام آ باد میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ مولانا نے مسٹر رابرٹ ڈکسن کو اپنے دورہ افغانستان سے متعلق آگاہ کیا۔
فضل الرحمن سے افغانستان کیلئے برطانوی ناظم الامور کی ملاقات
Apr 04, 2024