ہائیکورٹ  نے  مریم نواز کے حلقے کے فارم45،47کیلئے درخواست الیکشن کمشن کو بھیج دی

لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے حلقے کے تصدیق شدہ فارم 45اور 47کی فراہمی کی درخواست الیکشن کمیشن کو ارسال کردی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز نے ناکام امیدوار مہر شرافت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کے روز درخواست گزار واضح برتری سے جیت رہا تھا، مبینہ طور پر نتائج تبدیل کرتے ہوئے ن لیگ کی امیدوار مریم نواز کو جتوا دیا گیا، اب تصدیق شدہ فارم 45 اور 47 فراہم نہیں کیے جا رہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ مذکورہ تصدیق شدہ فارم فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کے حلقے کے تصدیق شدہ فارم 45 اور 47 کی فراہمی لیے دائر درخواست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی۔

ای پیپر دی نیشن

''گفتگو بندنہ ہو بات سے بات چلے''

پاکستانی قوم بیلا روس کے محترم صدر ایگزاانڈرلوکا شینکو کا سپاس تشکرادا کرتی ہے کہ جنہوں نے آزاد فلسطین کے قیام میں مسلم امہ ...