اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد بلیو ایریا میں ریسٹورنٹ کو 25 دن تک سیل کرنے کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلیو ایریا میں قائم نجی ہوٹل کو فوری طور پر ڈی سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی عدالت میں عدم پیشی پر اظہار برہمی کیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اسلام آباد بلیو ایریا میں ریسٹورنٹ کو 25 دن تک سیل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بلیو ایریا میں نجی ہوٹل کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم
Apr 04, 2024