پاکستان بھر کی بار ایسوسی ایشنز کو ساتھ لے کر چلیں گے: وزیر قانون 

Apr 04, 2024

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کی بار ایسوسی ایشنز کو ساتھ لے کر چلیں گے کیونکہ ملک کی قانون سازی میں ان کا عملی کردار بہت نمایاں ہے، ہم بار اسوسیی ایشنز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید انتظار مہدی اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے صدر سید انتظار مہدی نقوی نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو یقین دلایا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

مزیدخبریں