راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرِ صدارت اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی(روڈا) کے تعاون سے لاہور میں جدید فروٹ و سبزی منڈی کے قیام سے متعلق ماسٹر پلان کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔اس جدید منڈی کا نام" پنجاب سینٹر آف ایکسلیئنس فار فروٹ اینڈ ویجیٹبل" تجویز کیا گیا۔