راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ہولی فیملی کیتھولک چرچ کی توسیع کے لئے کمشنر کی جانب سے دو لاکھ کا امدادی چیک جاری کر دیاگیا،کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا کہنا تھا کہ چرچ کی توسیع وتزئین کے لئے ہرممکن مدد فراہم کیا جائے گی،حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہاہے،چرچ کی تزئین آرائیش کا کام جلدی مکمل کیا جائے تاکہ عبادت کے لئے آنے والوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے،ہولی فیملی کیتھولک چرچ کے داخلے کا راستہ الگ کر دیا گیا ہے،مسیحی چرچ کے بیسمنٹ جوکہ ہسپتال کے زیر استعمال تھی،اسے بھی چرچ انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔