راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے موٹر سائیکلز کو سیفٹی وائر لگا کر خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کردیا موٹر سائیکلز کو سیفٹی وائر لگانے کا مقصد شہریوں کو پتنگ کی ڈور سے بچانا ہیڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے موٹر سائیکلز کو سیفٹی وائر ضرور لگوائیں ہمارا مقصد شہریوں کو پتنگ کی ڈور سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے ڈپٹی کمشنرراولپنڈی نے کہا کہ کسی کی جان کو تحفظ فراہم کرنا اور بچانا عین عبادت ہے۔
موٹر سائیکلز کو سیفٹی وائر ضرور لگوائیں،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی
Apr 04, 2024