گوجرخان (نامہ نگار)چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسر راولپنڈی یاسین بلوچ نے گورنمنٹ ایلیمنٹر ی سکول بھڈانہ کی ہیڈ مسٹریس کو پیڈا ایکٹ کی سیکشن 6 کے تحت ایک طلبہ کے والدین کے ساتھ نا مناسب رویہ اختیار کرنے پر معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف انکوائری کے احکامات صادر کر دیئے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر راولپنڈی کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا جبکہ ہیڈ مسٹریس کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افس راولپنڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق گوجرخان نواحی قصبہ بھڈانہ کے رہائشی زاہد اشرف اپنی بیٹی دعا فاطمہ کے آٹھویں جماعت کے سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے سکول کے چکر لگا چکا ہے جبکہ ہیڈ مسٹریس کا رویہ انتہائی نامناسب ہونے کی وجہ سے زہنی کوفت کا شکار ہے ۔ زاہد اشرف نے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر گوجرخان کو بھی معاملہ بارے آگاہ کیا کہ ہیڈ مسٹر یس نے زاہد اشرف کو سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے ناروا رویہ اختیار کیا ہے ۔ زاہد اشرف نے میڈیا سے رانطہ کیا عوامی شکایات پر چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن افیسر راولپنڈی یاسین بلوچ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے والدین کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر پیڈا ایکٹ 6 کے تحت ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بھڈانہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے معطل کردیا اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر کو انکوائری افیسر مقرر کر دیا جبکہ ہیڈ مسٹریس کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن افیسر راولپنڈی نے جامع انکوائری کر نے کی سفارشات کی ہیں۔