راولپنڈی(جنرل رپورٹر)غزالی ایجوکیشن فانڈ یشن فورم کے زیر اہتمام سالانہ چیریٹی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی ایگزیکٹو ڈا ر یکٹر غزالی ایجوکیشن فانڈیشن سید عامر محمود نے کہا کہ یتیم و بے سہاراخصوصی بچوں کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر میزبان چیر مین غزالی فانڈیشن، سینیئر نائب صد راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز سمال انڈسٹریز،چیر مین مر کز ی انجمن تاجران واہ کینٹ،کارپوریٹ اینڈ ہیو منیٹیرین ہیڈ ایپسمانعیم اشرف،صدر جاوید مرزا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات درد دل رکھنے والے لوگوں اور آپ کے تعاون سے یتیم بے سہارا بالخصوص خصوصی بچوں کو معاشرے کا مفید فرد بنانا غزالی ایجوکیشن فانڈیشن کا عزم اور مشن ہے،تقریب کے دیگر مہمانوں میں سماجی شخصیت ڈاکٹر سید اسد علی،سرپرست مرکزی انجمن تاجران ملک عمر حیات،صدر راجہ حبیب الرحمن، جنرل سیکٹری رضوان قمر،ناب چیر مین سہیل احمد ذیلی صدور راجہ فیصل عباسی،شاہد صغیر منہاس ،الفت حسین،چوہدری عاصم،قاضی بابر صدر وومن ونگ ثوبیہ تنویر ودیگر رہنمائوں سمیت سول سوسایٹی کے نماندوں معززین علاقہ کرنل فرخ،خاور کھوکھر محمد امجد ایپسما ٹیکسلا و دیگر شخصیات سمیت خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب میں متعدد شخصیات نے یتیم و بے سہارا بچوں کی کفالت کا ذمہ اٹھاتے ہوئے تنظیم کے لیے عطیات دینے کا اعلان کیا۔
غزالی ایجوکیشن فانڈیشن فورم کے زیر اہتمام سالانہ چیئریٹی افطار ڈنر
Apr 04, 2024