روزہ صبر بھائی چارہ اور قربانی کادرس دیتا ہے: مہر شریف 

قصور (نامہ نگار) جے ایس گروپ پریس کلب قصور کے صدر مہر شریف کی طرف سے ماہ صیام میں محفل میلاد و عظمت قرآن کانفرنس نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں جے ایس گروپ کے عہدیداران وممبران نے بھرپور شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کریم سے ہوا محفل نعت کے بعد مختصر بیان ہوا بعد ازاں ممبروں کے اعزاز میں افطاری کرائی گئی اس موقع پر صدر جے ایس گروپ مہر شریف نے کہا کہ روزہ ہمیں صبر بھائی چارہ اور قربانی کادرس دیتا ہے اس لئے اس ماہ میں عبادات اور نوافل تلاوت کلام مجید اور درودسلام ذکراذکار کو معمول بنانا چاہئے اور آپس میں اتفاق بھائی چارہ اور اپنے اردگرد مستحق افراد کو تلاش کرکے خفیہ طریقے سے انکی مدد کرنی چاہئے ۔ ضلع بھر کی صحافی کمیونٹی کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں کسی بھی صحافی کے جو بھی مسائل ہیں انکے حل کیلئے میں ہمیشہ سے کوشاں ہوں۔آخر میں چیئرمین جے ایس گروپ مہر جاوید اور سربراہ جے ایس گروپ مہر عاشق نے تمام ممبران ہاؤس جے ایس گروپ کو دعوت افطار پر شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں حافظ محمد ظہیر نے امت مسلمہ فلسطین اور پاکستان کی سالمیت ‘پاک فوج کیلئے دعا کرائی ۔

ای پیپر دی نیشن