پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے:چوہدری صائم شہزاد

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)چوہدری صائم شہزادصدر پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے ۔ حکمرانوں نے اقتدار سنبھالتے ہی عوام پر بجلی سوئی گیس کے بعد پٹرول بم بھی گرا دیا ہے جو سراسر عوام دشمنی پر مبنی ہے۔ جس سے غریب عوام اب دو وقت کو روٹی کو بھی ترس رہے ہیں اور  حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں ۔ انہوں  نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں پنجاب حکومت رمضان پیکج کے نام پر عوام کی تذلیل کر رہی ہے  اور اور چچا بھتیجی اور اسکی سہیلیوں کی حکومت  غریب عوام کو 
مہنگائی کی دلدل میں دھکیل رہی ہے  اور ایسے لگ رہا ہے جیسے تین ٹک ٹاکر سہیلیاں حکومت  چلا رہی ہیں اور ان کا سوائے فوٹو سیشن کے کوئی کام نہیں۔ 

  ماہ رمضان میں میڈیسن  پٹرولیم مصنوعات سوئی گیس بجلی  اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ قابل افسوس ہے حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے فوری اقدامات کرے۔

ای پیپر دی نیشن