گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)آج یارمددگار رمضان راشن ڈرائیو کے چوتھے مرحلہ میں سات حکومتی محکموں جن میں پی ایچ اے ،محکمہ جنگلات , سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، واسا ، ریسکیو 1122 ، سوشل ویلفئیر اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے گریڈ 4 اور نیچے کے سینکڑوں ملازمین کو فیملی راشن پیک گفٹ کئے گئے۔آج کی راشن گفٹ ڈرائیو ہمبرگ جرمنی کی اورسیز ایشین خواتین کے گروپ RDD اور دوسرے معزز ڈونرز کے تعاون سے کی گئی۔