ایمن آباد: پیپلی روڈ تعمیر نہ ہو سکنے پر عوام  سراپا احتجاج، وزیر اعلیٰ سے نوٹس کا مطالبہ 

 ایمن آباد(نامہ نگار ) شہباز شریف دور کی منظور شدہ اے ڈی پی میں شامل گوجرانوالہ تا ایمن آباد 9کلو میٹر لمبی المعروف پیپلی گورائیہ روڈ جسکی تعمیر کا پی پی کے دور میں وعدہ کیا گیا،بعد ازاں شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب بنے تو انکے دور میں کروڑوں روپے کے فنڈ مختص کر کے منصوبہ کو اے ڈی پی میں ڈال دیا گیا۔ مگر آج تک منصوبہ کی فائل دفتروں میں گھومتی پھر رہی ہے ۔سڑک کی تعمیر سے نہ صرف ایمن آباد واہنڈو ،منڈیالہ  کے علاقے بلکہ بیسیوں یونین کونسلوں کی لاکھوں عوام مستفید ہو گی۔ 


گوجرانوالہ جانے کے لیے راستہ میں موڑ ایمن آباد کا ریلوے پھاٹک کراس نہیں کرنا پڑیگا جہاں رش ہونے پر ٹریفک گھنٹوں پھنسی رہتی ہے ۔مریض ہسپتالوں میں پہنچنے کی بجائے ایمبولینس میں ہی دم توڑ دیتے ہیں۔گوجرانوالہ جانے کے تقریبا چودہ کلو میٹر کے سفر اور وقت کی بھی بچت ہو گی۔ اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہباز  شریف کے دور کے منصوبہ کو فوری طور پر عملی جامعہ بنا کر علاقہ کی عوام کی تکلیف کا ازالہ کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...