اسرائیل کا  اطلاع کے باوجود امدادی کارکنوں کونشانہ بنانے کا اعتراف

تل ابیب(این این آئی)ورلڈ سینٹرل کیچن نامی امریکی امدادی تنظیم سے وابستہ کثیر القومی عملے پر حملے کی دنیا بھر سے مذمت کے بعد اسرائیل نے تسلیم کر لیا ہے کہ امریکی امدادی تنظیم کے ارکان نے اپنی نقل وحرکت سے متعلق اسرائیلی فوج کو پیشگی اطلاع فراہم کی تھی، لیکن اس کے باوجود انہیں اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہونے والے سات امدادی کارکنوں نے انسانی امداد کی فراہمی کی غرض سے اپنی نقل وحرکت کی پیشگی اطلاع اسرائیلی فوج کو فراہم کی تھی۔اتھارٹی کے مطابق اسرائیلی فوج نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سکیورٹی حکام نے رنج اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اس واقعے کے ہم پر انتہائی برے اثرات مرتب ہوئے ہیں کیونکہ اس کارروائی میں نشانہ بننے والے افراد دراصل غزہ میں انسانی امداد کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کو یقینی بنانے میں مصروف تھے۔

ای پیپر دی نیشن