اسلام آباد(خبرنگار) غزہ بچاؤ مہم کے قائدین کی ڈی چوک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غزہ کے حالات پر دنیا بھر کو توجہ مبذول کرنے کا مطالبہ کیا ہے سابق سینیٹر مشتاق احمد حمیرا طیبہ نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایش اسلام آباد میںصدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو دن پہلے غزہ میں بہت ہی بڑا سانحہ ہوااسرائیلی درندگی ان پرلے درجے میں داخل ہوچکی فلسطین کے سب سے بڑے ہسپتال کو لمبے محاصرے کے بعد دو دن قبل مکمل طور کر تباہ کر دیا گیاانتہائی ظلم و بربریت کی تاریخ رقم ہوئی پاکستان کی عوام خصوصا ہیلتھ کئیر باڈیز کی جانب سے ردعمل جانا ضروری ہے ،کل پورے ملک کی ڈاکٹر کمیونٹی ملک بھر میں احتجاج ریکارڈ کروائے گی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، پاکستان فارما سسٹ ایسوسی ایشن اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ہمارے ساتھ ہیں الشفاء ہسپتال میں پچھلے دو ہفتے سے محاصرہ جاری تھادنیا دیکھتی رہی اور میڈیکل کا سب سے بڑا یونٹ تباہ کر دیا گیا1500 سے زائد افراد یا زخمی ہیں یا لاپتہ کر دئیے گئے یا شہید ہوگئے22 مریض صرف اس وجہ سے بستر پر شہید ہوگئے کہ ان کو خوراک نہ مل سکی الشفاء ہسپتال کے اندر پناہ لینے والوں کو بھی شہید کر دیا گیاحکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سیز فائر کے لیے اپنا کردار ادا کرے،کل ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گاصدر وائے ڈی اے اسلام آباد نے کہا کہ الشفاء ہسپتال فلسطین کا سب سے قدیم ہسپتال تھاڈبلیو ایچ او، یونیسف کو بھی زخمیوں کا علاج کرنے کی اجازت نہیں اقوام متحدہ کی سیز فائز کی قرارداد کے باوجود اس ہسپتال کا محاصرہ کیا گیاانکیوبٹرز کو بند کیا گیا جس سے بچے شہید ہوگئیغزہ کے لوگوں کو میسر آخری صحت کی سہولت کو بھی ختم کر دیا گیاڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور ہیلتھ کمیونٹی صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کھڑی ہیکل ملک بھر کے ہسپتالوں میں ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گاپاکستان ان خوش قسمت ممالک میں سے ہے جو پوری دنیا کو ڈاکٹرز فراہم کرتا ہیڈاکٹرز کمیونٹی کو غزہ کی رسائی دی جائے تاکہ زخمیوں کے لیے کام کیا جائیبلیک ربن کے استعمال سے کل سلامتی کونسل اور حکومت کو پیغام دیں گے سینیٹر مشتاق نے کہا کہ 1946 میں بنائے گئے الشفاء ہسپتال کو تباہ کر دیا گیاہسپتال میں موجود بچے، خواتین بزرگ شہید ہوچکیورلڈ کچن سینٹر کے 7 کارکنان کو بھی شہید کر دیا گیاجنگی جرائم کو پورا دنیا دیکھ رہی ہیکل سے ویڈیوز گردش کر رہی ہیں کتے شیر خوار بچوں کے چھتڑے اٹھائے پھر رہے ہیں پورے ہسپتال کو جلا دیا گیا یہ انسانیت کے خلاف ہے180 دن ہوگئے قتل عام جاری ہے پوری دنیا اسے دیکھ رہی ہیہم غزہ کے ڈاکٹرز و میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وہ انسانیت کے ہیرو ہیں جنہوں نے جان کی قربانی دی لیکن مریضوں کا علاج نہ چھوڑا کل یوم سیاہ کے طور پر کراچی سے خیبر تک منایا جائے گاہسپتالوں، میڈیکل کالجز میں کالی پٹیاں باندھی جائیں گی انسانیت کے ہیرو غزہ کے ڈاکٹرز کو کل خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔