سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
پمز اسپتال کے ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کے لیے 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، ان کے ایکو کارڈیو گرام اور دل کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر بندیشہ، ڈاکٹر علی عارف میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔
اسپتال کے ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کی 3 پسلیاں فریکچر ہیں، جس کے باعث انہیں سانس لینے میں دشواری اور پسلیوں میں درد کی شکایت ہے