بجلی اور گیس سستی کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں: وزیر صنعت

اسلام آباد : وزیرصنعت اور پیداوار رانا تنویر کا کہنا ہے کہ صنعتوں کیلئے بجلی اور گیس سستی کرنے کیلئے مختلف آپشنز پرغور کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت اور پیداوار رانا تنویر نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بتایا کہ ایس آئی ایف سی پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی سہولت دےگی اور سعودی عرب کی آرمکوکمپنی پٹروکیمیکل میں سرمایہ کاری کی خواہش رکھتی ہے۔رانا تنویر کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو رکاوٹوں سے چھٹکارے کیلئے ایس آئی ایف سی ضروری ہے .تاہم وزیراعظم چین کے دورے میں صنعتی شعبےمیں اشتراک پربات چیت کریں گے۔وزیرصنعت اور پیداوار کا کہنا تھا کہ صنعتوں کیلئےبجلی اور گیس سستی کرنے کیلئےمختلف آپشنز پرغور کر رہے ہیں.آئی ایم ایف کی وجہ سے صنعتوں کووہ ریلیف نہیں دے پا رہے جو دینا چاہتے ہیں۔جسٹس(ر) تصدق جیلانی کے تقرری کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ جسٹس(ر)تصدق جیلانی کے تقرر سے پہلے کابینہ میں تفصیلی بحث کی گئی تھی اور جسٹس (ر)تصدق جیلانی کو کمیشن کے ٹی او آرز سے آگاہ کیا گیا تھا . ٹی اوآرز کے بعد تصدق جیلانی نے کچھ اضافی اختیارات پرمشاورت کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن