کینیڈا: صوبہ کیوبک میں برفانی طوفان، نظامِ زندگی معطل

کینیڈا کے صوبہ کیوبک میں برفانی طوفان نے نظامِ زندگی معطل کردیا، مونٹریال سمیت دوسرے شہروں میں تین لاکھ گھر بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ سخت ترین موسم کی وجہ سے تمام اسکولز بند کر دیے گئے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 25 سینٹی میٹر مزید برفباری کا امکان ہے۔

سڑکوں پر متعدد حادثات رونما ہوئے مگر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ برفانی طوفان سے کینیڈا کا مغربی حصہ زیادہ متاثر ہوا ہے۔

مزید برآں صوبہ اونٹاریو کے جنوب مشرقی حصوں سے لے کر نیو برنزویک اور صوبہ نواسکوشیا شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہے

ای پیپر دی نیشن