ٹینک سے بندروں کی لاشیں برآمد، پانی پینے والے شہری صحت کیلیے فکر مند

Apr 04, 2024 | 22:28

ویب ڈیسک

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگونڈہ میں پانی کے ٹینک سے 30 بندروں کی لاشیں برآمد ہونے پر علاقے میں کھلبلی مچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناگرجن ساگار کے نزدیک واقعے پانی کے ٹینک سے اطلاع ملنے پر 30 بندروں کو مردہ حالت میں نکالا گیا جو کئی روز سے اندر موجود تھے۔

ٹینک سے تقریباً 200 خاندان پانی استعمال کرتے ہیں جن کیلیے بندروں کی لاشیں ملنے کی خبر کسی جھٹکے سے کم نہیں۔

حکام نے ٹینک کے اوپر دھات کی چادریں نصب کی تھیں تاہم ممکنہ طور پر شدید گرمی کے باعث بندروں نے انہیں ہٹا کر ٹینک میں داخل ہوئے اور پھر باہر نہیں نکل سکے۔لاشیں برآمد ہونے کی خبر پھیلنے کے بعد ٹینک سے پانی استعمال کرنے والوں کو اپنی صحت کی فکر لاحق ہوگئی۔

حکام کے مطابق لاشیں 10 دن پرانی معلوم ہوتی ہیں اور یہ پانی شہریوں کی جانب سے گھروں میں استعمال کیا جا رہا تھا۔ شہریوں نے لاپرواہی کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

مزیدخبریں