فوادچوہدری کی 22 مقدمات میں 3 ہفتے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

Apr 04, 2024 | 22:43

ویب ڈیسک

اسلام آباد ہائیکورٹ  نے فواد چوہدری کی 22 مقدمات میں 3 ہفتے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی ۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے حفاظتی ضمانت منظور کی.عدالت نے سابق وفاقی وزیر کو3ہفتے میں متعلقہ عدالتوں سے رجوع کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا۔سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما وکیل علی بخاری،  مرتضیٰ طوری کے ہمراہ پیش ہوئے ، کیس کی سماعت ڈیوٹی جج رخشندہ شاہین نے کی۔اعظم سواتی نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کر دی۔ جس پر عدالت نے ان کی عبوری ضمانت 20 اپریل تک منظور کر لی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف متنازع ٹویٹس کرنے پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا.  مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دینے کے بعد دائمی وارنٹ جاری  کیے تھے۔

مزیدخبریں