اسلام آباد (ریڈیو مانیٹرنگ) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ کوشش کی جائے گی کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ اور 24A کے تحت مقدمہ قائم کیا جائے اس سلسلے میں حکومت پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کرے گی تاہم اگر ایسا نہ بھی ہو سکا تو حکومت ازخود ایسی کارروائی کر سکتی ہے۔