سید یوسف رضا گیلانی نے یہ بات وفاقی وزیر قانون بابراعوان سے پی ایم ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ امدادی کاموں کے بعد سب سے بڑا کام حکومت کے سامنے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کو بحال کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کل وفاقی کابینہ کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا جائے گا اوراس کے ساتھ ساتھ مسقبل کیلئے ایک جامع حکمت عملی تیارکی جائے گی، اس موقع پر بابراعوان نے وزیراعظم کو احتساب بل اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری سے متعلق آگاہ کیا۔