صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے بارے میں ان کے حالیہ ریمارکس پر کھل کربات کریں گے۔

صدر نے یہ بات ایک فرانسیسی اخبار میں شائع ہونے والے انٹرویو میں کہی ۔ آصف علی زرداری نے  دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان پر انتہاپسندوں کی مدد کا الزام لگانے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی باتوں سے جنگ میں مصروف قوتوں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔  صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف شبہات کے اظہار سے دہشتگردی اور انتہا پسندوں کے خلاف لڑائی کی کوششیں کمزور ہوتی ہیں جو بڑی بدقسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے عالمی برادری کو خبردار کیا   کہ وہ افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگ ہار رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن