وفاقی وزرات مذہبی امور نے ملک بھر سے چھ سو پنتیس پرائیویٹ ٹورآپریٹرز کو حج آپریشن کیلئے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کردیئے۔

Aug 04, 2010 | 00:17

سفیر یاؤ جنگ
سرٹیفکیٹ کے اجراء کیلئے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن کی طرف سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سیعد کاظمی نے کہا کہ پرائیویٹ ٹورآپریٹرکی رجسٹریشن کا مسئلہ کافی عرصے سے متنازعہ بنا ہوا تھا، جسے اب  خوش اسلوبی کے ساتھ حل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ صرف رجسٹرڈ ٹورآپریٹرز سے ہی حج پر جانے کیلئے رابطہ کریں، کیونکہ اس سے عازمین حج کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا اور نہ ہی ان کےساتھ کوئی فراڈ ہونے کا خطرہ  ہوگا۔ وفاقی وزیر  کا کہناتھا کہ ان پرائیویٹ کمپنیوں کی طرف سے عازمین حج سے اتنا ہی کرایہ وصول کیا جائے گا جتنا حکومتی کوٹہ پر
جانے والے افراد سے لیا جاریا ہے ۔ ایک سوال پر حامد سعید کاظمی  نے کہا کہ پرائیویٹ کمپنیوں کودیئے جانے والے کوٹہ میں کوئی گڑ بڑ ثابت کر دے تووہ وزارت سے مستعفی ہونے کیلئے تیارہیں۔
مزیدخبریں