متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ رضا حیدر کے قتل جیسے واقعات اور دہشتگردی کے ذریعے ہمارے حوصلہ پست نہیں کئے جاسکتے

ایم کیو ایم  کے مرکز نائن زیرو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس قائمخانی نے کہا کہ سید رضا حیدر کا قتل ناقبل تلافی نقصان  ہے ۔ ان کے قتل کی اعلٰی سطح پر تحقیقات کرا کر قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔  انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم قاتلوں کی نشاندہی نہیں گرفتاری چاہتی ہے، حکومت کے پاس شواہد ہیں تو دہشت گردوں پر اب تک ہاتھہ کیوں نہیں ڈالا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اے این پی کراچی میں طالبان کی سرپرستی کر رہی ہے ، ہم بھی بدلے کی بات کرسکتے تھے لیکن ایم کیو ایم نے اس کے برعکس پرامن سوگ کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اسلحہ مافیا، لینڈ مافیا اور قبضہ گروپ کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن