پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر سانحہ بارہ مئی کے مجرموں کو سزامل جاتی توآج کراچی کے حالات ایسے نہ ہوتے۔

Aug 04, 2010 | 00:27

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کراچی کے حالات بہت تشویشناک ہیں اور خطرناک صورتحال نے جنم لیا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ اس وقت ناراض پشتونوں کو منانا ہوگا اور انہیں عزت دینا ہوگی، کراچی کے مسئلے پر ریاست کی اتھارٹی کو فیصلہ کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب قومی المیہ ہے اورتمام سیاسی پارٹیوں کو سیاسی اختلافات اور تعصبات سے بالاتر ہوکر ریلیف کا کام کرنا چاہیئے ۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ جب تک پارلیمنٹ میں عوام کے حقیقی نمائندے نہیں آئیں گے، ملکی مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کالا باغ ڈیم کے حوالے سے کہا کہ اگر اس مسئلے کو صوبے کا نام تبدیل کرنے سے مشروط کردیا جاتا توذیادہ بہتر ہوتا۔
مزیدخبریں