وزیر اعلٰٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی سید رضا حیدر کے قتل اور کراچی میں ہنگامہ آرائی پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیر اعلٰی پنجاب نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو ٹیلی فون کرکے رضا حیدر کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کراچی میں ہنگامہ آرائی کو اقتصادی اور معاشی سرگرمیوں کے لئے انتہائی نقصان دہ قرار دیا ۔ گورنر سندھ نے وزیر اعلٰی پنجاب کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ رضا حیدر اور بے گناہوں کا قتل ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہے ۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب کے عوام اور مسلم لیگ نون کی قیادت رضا حیدر کے اہل خانہ اور کراچی میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے ۔ وزیر اعلٰی پنجاب نے گورنر سندھ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی ۔

ای پیپر دی نیشن