پاک فوج نے اب تک جاری امدادی سرگرمیوں میں چون ہزارسیلاب زدگان کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا۔ امدادی سرگرمیوں میں چالیس ہیلی کاپٹرز اورچارسو پچاس کشتیاں حصہ لے رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ملتان، مظفرگڑھ، کوٹ ادھو، نوشہرہ، سوات، کلام، لیہ، رحیم یار خان ، ڈیرہ اسماعیل خان، گلگت، پتن، داسو اور مانسہرہ میں چون ہزارسیلاب  زدگان کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ سوات، کلام، میدائن اور خوازہ خیلہ میں دریائے سوات کا پُل پانی میں بہہ جانے کے باعث پاک فوج کے اکیس ہیلی کاپٹرسیلاب زدگان کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے ساتھ ساتھ دیگر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ صوبہ سندھ میں سیلابی ریلے کی ممکنہ آمد کے پیش نظرتباہ کاریوں سے بچنے کیلئے پاک فوج کے دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔ پاک فوج نے خیبر پختون خواہ، فاٹا اور پنجاب میں متاثرین میں تین سو پچاس ٹن خوراک تقسیم کی ۔ پاک فوج ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو پکا ہوا کھانا بھی فراہم کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن