عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن شیر محمد کی نمازجنازہ ناظم آباد میں اداکی گئی اورانہیں میٹروول قبرستان میں سپردخاک بھی کردیا گیا ۔

اے این پی کارکن کی نمازجنازہ میں صوبائی رہنماء بشیرجان ، عظیم آفریدی اورمقتول کے والد وزیرمحمد سمیت عزیزواقارب اورلوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ نمازجنازہ سے قبل اے این پی کے رہنماؤں نے کارکنان سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ صبروتحمل سے کام لیں اورہنگامہ آرائی سے گریزکریں ۔ نمازجنازہ کے بعد میت میٹروول قبرستان لیجائی گئی جہاں مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن