سید یوسف رضاگیلانی اورالطاف حسین کے درمیان ہونےوالی گفتگو میں اس بات پراتفاق کیاگیا ہے کہ اس نازک موقع پرکراچی میں قیام امن کویقینی بنایاجائے۔اس موقع پروزیراعظم نے رکن سندھ اسمبلی رضاحیدرکے قتل پر دکھ اورافسوس کااظہارکیا۔ وزیراعظم اورایم کیوایم کے قائد نے کراچی کے ان نازک حالات پرپوری قوم کومتحدرہنے کی ہدایت کی ہے دونوں رہنمائوں کا کہنا تھاکہ عوام دہشتگردوں کے منفی عزائم کوخاک میں ملادیں۔ اس کے بعد سید یوسف رضاگیلانی نے جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد سے بھی ٹیلی فون پررابطہ کیا اوران سے کراچی کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ قاضی حسین احمد نے وزیراعظم کوکراچی میں قیام امن کیلئے ہرممکن مدد کی یقین دھانی کرائی