امریکہ نے پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے چارچینوک اوردو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔

Aug 04, 2010 | 14:21

سفیر یاؤ جنگ
یہ اعلان اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کیا گیا ۔ بیان میں امریکی سیکرٹری دفاع رابرٹ گیٹس نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے چارچینوک اور دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرفراہم کرنے کا اعلان کیا۔ موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ ہیلی کاپٹرزجلد پاکستان روانہ کردیئے جائیں گے۔ امریکہ کی طرف سے فوجی عملہ اور سیلاب سے متاثرہ افراد کوتیرہ مختلف پروازوں کے ذریعے تین لاکھ سولہ ہزار پانچ سو چوراسی خوراک کے پیکٹس فراہم کیے گئے اورمزید ایک لاکھ دس ہزار خوراک کے پیکٹ آج پہنچائے جائیں گے۔ امریکہ نے ایک کروڑامریکی ڈالر ابتدائی امداد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کوفراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ نے چارموٹرپاورکشتیاں اور دو فلٹریشن یونٹس بھی فراہم کئے ہیں جس سے دس ہزارسیلاب زدگان کو روزانہ صاف پانی مہیا کیا جاتا ہے۔
مزیدخبریں