میکسیکو میں ایک ایسی سرنگ دریافت کی گئی ہے جس میں اٹھارہ سوسال سے کوئی داخل نہیں ہوا۔

Aug 04, 2010 | 15:25

سفیر یاؤ جنگ
میکسیکو کے ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ اس سرنگ کے راستے وہ قدیم ہسپانوی حکمرانوں کی قبروں کو تلاش کرسکیں گے۔ ماہرین نے امید ظاہرکی ہے کہ وہ دو ماہ کے اندر سرنگ کے دھانے تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ یہ سرنگ تقریباً ایک سو بیس میٹر لمبی اور پندرہ میٹر چوڑی ہے۔ کئی دہائیوں کی تلاش کے باوجود اس قدیم شہرکے حکمرانوں کی باقیات کو تلاش نہیں کیا جاسکا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق یہ  شہر پچیس سو سال قبل معرض وجود میں آیا تھا۔
مزیدخبریں