سفید شیر کے یہ بچے دو ہفتے قبل جرمنی کے ایک چڑیا گھر میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی پیدائش کے بعد یہاں سفید شیروں کی مجموعی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔ چڑیا گھر کے ایک اہلکار کا کہنا ہےکہ یہ شیرنایاب نسل کے ہیں اور درحقیقت یہ جنگل میں زیادہ دیرتک زندہ نہیں رہ سکتے۔ ان کے سفید رنگ کے باعث دشمن کو ان پرحملہ کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق دنیا بھرمیں دو سو پچاس کے قریب سفید شیر موجود ہیں۔