احتساب عدالت نے پنجاب بنک فراڈ کيس کے ملزم ہميش خان کے جسمانی ريمانڈ ميں گیارہ اگست تک توسيع کر دی ہے۔

Aug 04, 2010 | 15:44

سفیر یاؤ جنگ
لاہور احتساب عدالت کے جج صبح صادق نے نيب کی جانب سے ہميش خان کے جسمانی ريمانڈ ميں توسيع کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ملزم کو مزید زیرحراست رکھنے کی اجازت دے دی۔ عدالت کوبتايا گيا کہ ملزم ہميش خان سے تفتيش جاری ہے اور بھاری رقم کی برآمدگی کیلئےمزید وقت درکار ہے۔ اس پر عدالت نے ملزم کے ريمانڈ ميں مزيد آٹھ دن کی توسيع کرتے ہوئے اسے گيارہ اگست کو دوبارہ پيش کرنے کی ہدايت کی۔ پيشی کے بعد ہميش خان کے وکيل بيرسٹر محمود اے شيخ نے ميڈيا کو بتايا کہ ملزم اکياسی روز سے نيب کی حراست ميں ہے اور تاحال کوئی شہادت سامنے نہيں لائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوے دن کا ريمانڈ پورا ہونے کے بعد ہمیش خان کی ضمانت کیلئےعدالت سے رجوع کيا جائے گا۔
مزیدخبریں