لاہورہائيکورٹ میں جسٹس اعجاز احمد چودھری نے ڈاکٹرعافيہ کيس کی سماعت کی۔ درخواست گزار بيرسٹر جاويد اقبال جعفری نے موقف اختيارکيا کہ عدالتی احکامات کے باوجود حکومت نے ڈاکٹرعافیہ کی بے گناہی کے بارے میں خط امریکی جج کو نہیں بھیجا۔ اس لئے وزارت خارجہ ميں امريکی ڈيسک کے ڈائريکٹرجنرل سہيل خان کے خلاف توہين عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت کو آگاہ کيا گيا کہ حکومت کی جانب سے خط امريکہ ميں پاکستانی سفيرحسين حقانی کو بھجوا ديا گيا ہے، جو اسے امريکی جج کے حوالے کريں گے۔ عدالت نے توہين عدالت کی درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار سے کہا ہے کہ اگر وہ ذاتی حيثيت ميں امريکی حکومت کو خط لکھنا چاہیں تو لکھ سکتے ہيں۔