آزاد کشمیر میں سیاسی بحران ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے، قانون ساز اسمبلی کے سپیکرشاہ غلام قادر کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔ 

Aug 04, 2010 | 21:55

سفیر یاؤ جنگ
سپیکر آزاد کشمیراسمبلی شاہ غلام قادر کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلم کانفرنس کے پیرمرتضیٰ گیلانی نےجمع کرائی ہے۔  تحریک میں کہا گیا ہے کہ شاہ غلام قادراراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد کھوچکے ہیں اس لیے انہیں سپیکر کے عہدے پر کام کرنے سے روکا جائے۔ دوسری طرف قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے انیس اراکین نے ریکوزیشن بھی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے مسلم کانفرس نے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی جس کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔
مزیدخبریں