امریکی صدربارک اوبامہ آج اپنی انچاسویں سالگرہ منا رہے ہیں تاہم مصروفیات کے باعث انہیں بیوی بچوں کےساتھ کیک کاٹنے کا موقع نہیں مل سکے گا 

Aug 04, 2010 | 22:00

سفیر یاؤ جنگ
امریکی صدر سرکاری مصروفیات کے باعث اپنی سالگرہ فیملی کے ہمراہ نہیں منا پائیں گے۔ آج انہیں شگاگو میں ایک تقریب سے خطاب اور کئی نئے منصوبوں کا افتتاح کرنا ہے دوسری جانب ان کے بیوی بچے،  موسم گرما کی چھٹیاں منانے کے لیے کسی تفریحی مقام پر موجود ہیں ۔ شکاگو میں ایک ارب پتی صنعت کار کی جانب سے باراک اوبامہ کی سالگرہ کے حوالے سےعشائیہ دیا جائے گا جس میں بڑی تعداد میں دوست احباب شرکت کریں گے ۔ صدر اوبامہ چاراگست انیس سو اکسٹھ کو امریکی ریاست ہوائی میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے زندگی کے ابتدائی ایام ریاست کنساس میں اپنی ماں کے ہمراہ گزارے۔ اوبامہ کے والد ایک کینیائی نژاد مسلمان تھے۔ امریکہ کے چوالیسویں صدر بننے والے باراک اوبامہ کوعہدہ سنبھالنےسے اب تک سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔
مزیدخبریں