امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے پشاورمیں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے محکمہ خارجہ واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران کہا کہ وہ پشاورکے خود کش دھماکے کی مذمت کرتی ہیں۔ انہوں نے امریکی عوام کی طرف سے پاکستانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ تشدد ہروقت قابل مذمت ہے تاہم ایک ایسے وقت میں جبکہ پاکستانی مصائب میں گھرے ہوئے ہیں یہ اوربھی زیادہ قابل مذمت ہے۔ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے لئے انسانی ہمدردی کے طور پر فوری طورپر ایک کروڑ ڈالر کی امداد  فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امدادی سرگرمیوں کے ماہرین بھی پاکستان بھیجے جارہے ہیں۔ امریکی ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کے ذریعے سیلاب زدگان کو امداد دی جارہی ہے۔ ادھرسیلاب متاثرین کی امداد کیلئے امریکہ کے چھ ہیلی کاپٹرزغازی ائیربیس تربیلا پہنچ گئے ہیں۔ جوخیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن