لاہور (لیڈی رپورٹر) ہلال احمر پنجاب نے سیلاب اضلاع میانوالی، راجن پور، ڈی جی خان کے متاثرین کی امداد کے لےے ”سیلاب زدگان امدادی فنڈ“ قائم کر دیا۔ ہلال احمر کے ترجمان نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ پنجاب کے سیلابی اضلاع میں پھنسے ہوئے اور مصیبت زدہ متاثرین کی امداد کے لےے نقد، عطیات، چیک ہلال احمر پنجاب کے ان اکاﺅنٹ نمبر 020803010000301-365 مسلم کمرشل بنک واپڈا ہاﺅس لاہور اور اکاﺅنٹ نمبر 0002-0072-067006-01-8 بنک الحبیب مین برانچ لاہور میں جمع کروائیں۔