گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت پوٹھوہار اور بہاولپورریجنز کےسی این جی سٹیشنز کو آج صبح چھ بجے گیس کی سپلائی بند کردی گئی جوہفتہ کی شام چھ بجے بحال کردی جائے گی۔ گیس کی ڈھائی روزہ بندش کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ ٹرانسپورٹربھی شہریوں سے من مانے کرائے وصول کررہے ہیں۔ ادھرسی این جی سٹیشن مالکان کا کہنا ہے کہ گیس کی بچت کے لئے حکومت کو ٹھوس حکمت عملی اپنانی چاہیئے، سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کہ ملک بھر میں سی این جی سٹیشنزصرف چھ فی صد کے قریب قدرتی گیس استعمال کرتے ہیں اور اب سی این جی سٹیشنز کو ڈھائی روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ اس کاروبار کو تباہ کرنے کی ایک سازش ہے۔