کراچی کےعلاقےلیاری میں موسی لین میں پانچ منزلہ مخدوش عمارت گرگئی ایک بچی سمیت پانچ افرادجاں بحق اوربیس زخمی ہوگئے

Aug 04, 2011 | 13:18

سفیر یاؤ جنگ
کراچی لیاری موسی لین کوثر مسجد کی گلی میں واقع چھ منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے ملبے میں سے متعدد افراد کو نکالہ جاچکاہے جبکہ مزید لوگوں کونکالنے کے لیے امدادی ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔ زمین بوس ہونے والی عمارت کی خبر ملتے ہی ایدھی چھیپا اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاموں میں حصہ لینا شروع کردیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت بہت قدیم تھی جسے انتباہ کے باوجود اس کے رہائشی چھوڑنے پر تیار نہ تھے
عمارت گرنے کی خبرملتے ہی رشتہ داروں اوردوست احباب کاتانتا بندھ گیا جوبڑی دل گرفتگی سےاپنے پیاروں کو ڈھونڈتےرہے
صوبائی وزیربلدیات آغاسراج درانی نے بھی جائے وقوعہ کادورہ کیا اور علاقہ مکینوں کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ حکومت تمام تر انتظامات اور امدادی کام اپنی زیرنگرانی مکمل کرائے گی
سوٹ آغا سراج درانی
اس موقع پر کمشنرکراچی محمد حسین سیدنے بتایا کہ جو عمارتیں خستہ حال ہیں ان کے مکینوں کو کیمونٹی سنٹر میں منتقل کرکے مرمت کا کام کرایا جائے گا۔
سوٹ کمشنر کراچی محمد حسین سید
اب بھی عمارت کا ملبے اٹھانے اور اور ملبے تلے دبے مزید لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے تاہم امدادی ٹیموں کو تنگ گلیوں اور لوگوں کے رش کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکل پیش آرہی ہے۔
مزیدخبریں