وزیراعظم گیلانی نےکہا ہےکہ وہ الطاف حسین کی بات کا برامناتے ہیں اورنہ ہی ان کے خیالات پرکوئی تبصرہ کریں گےجبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی خواہشات پربھی پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔

Aug 04, 2011 | 13:46

سفیر یاؤ جنگ
بہاولپورمیں اسلامیہ یونیورسٹی اورزکریا یونیورسٹی کے طلبہ میں اسناد تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےیوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سرائیکی صوبے کا قیام اہم معاملہ ہے جس پرحکومت نےمنشور کمیٹی قائم کر دی ہے،کراچی میں امن وامان کے قیام کےحوالے سے وزیر اعظم کا کہناتھا کہ وہ الطاف حسین سمیت تمام سیاستدانوں سےمشاورت کررہے ہیں جس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے، بجلی بحران کے بارے میں وزیراعظم نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے متعدد منصوبے پائپ لائن میں ہیں جبکہ اس حوالے سےجلد توانائی کانفرنس بھی بلائی جائے گی انتظامیہ کوغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔ ریلوے بحران پربات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی تشکیل نوکے حوالے سے کابینہ میں بات ہوگئی ہے۔ اس موقع پروزیراعظم نے بہاولپورمیں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام سمیت پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنےکا بھی اعلان کیا۔
مزیدخبریں