کراچی میں قیام امن کےلیے رینجرزاورپولیس کاروائی کررہی ہے اگر ضروت ہو ئی تو فوج کو بھی بلایا جاسکتا ہے رحمان ملک

Aug 04, 2011 | 13:53

سفیر یاؤ جنگ
نیسنل کرائسز منجمنٹ سیل میں امن وا مان کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ عوام سے اپیل کے بعد نوجوان ہمیں اطلاعات دے رہے ہیں جن کی مدد سے تحقیقات کی جارہی ہیں میں ان کی ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں گرفتار ہونے والے افراد سے جوائنٹ انٹروگیش کی جارہی ہے اوراس کو شفاف طریقے سے مکمل کیا جارہا ہے ہماری فورسز اور سیاسی قیادت کی وجہ سے امن وامان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے ان کا کہنا تھا کہ حساس علاقوں میں مختلف پوائنٹ بنائے گئے ہین جن پر رینجرز اور پولیس کو تعینات کیا جا رہا ہے جو کسی بھی اطلاع پر متاثرہ علاقوں میں کارروائی کریں گے تاکہ خوف وہراس نہ ہو ایم کیو ایم کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ دوستوں مین گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں جن کو دور کیا جارہا ہے ایم کیو ایم کراچی کی ہی نہیں پورے ملک کی جماعت ہے اس وقت رینجر اور پولیس کاروائی کررہی ہے اگر ضروت ہو ئی تو فوج کو بھی بلایا جاسکتا ہے کیونکہ یہ پاکستان کی ہی فوج ہے
مزیدخبریں